تیاریاں زور وشور سے جاری ,یوم شہدائے پولیس کل عقیدت احترام سے منایا جائے گا

August 3, 2020 8:29 pm

کراچی :ویب ڈیسک :: کراچی ہی نہیں ملک بھر میں جو امن و خوشحالی ہے ان شہدا کی ہی بدولت ہے، سیکورٹی فورسز کا یہ ہراول دستہ جب دوسرے لائن آف ایکشن طے کر رہے ہوتے ہیں، جائے وقوعہ پر پہنچ کر دشمن کا مقابلہ کرتا ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں اور افسران کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں کل یوم شہداء پولیس منایا جائے گا۔

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس میں یوم شہدائے پولیس منانے کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں، کراچی ضلع مشرقی کے تمام مرکزی مقامات پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بینرز آویزاں کردیئے گئے۔

ان بینرز پر شہداء کے نام اور دیگر تفصیلات بھی درج ہیں اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے یوم شہدائے پولیس منانے کیلئے بھرپور تیاریوں کے احکامات دیئے تھے، ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کی ہدایت پر تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

یوم شہدائے پولیس کے موقع پر ملک بھر کے مختلف شہروں میں شہداء کی قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پروگرام اور دعائیہ تقاریب منعقد کی جائیں گی

واضح رہے کہ ہرسال 4اگست کو یوم شہدائے پولیس پاکستان بھر میں منایا جاتا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں اور افسران نے امن وامان کی خاطر بڑی قربانیاں دی ہیں، اب تک محکمہ پولیس کے877افسران و جوان اپنے ٓفرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوچکے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں