علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق کیس، چیئرمین سی ڈی اے سے رپورٹ طلب

Aleem Khan
August 3, 2020 12:57 pm

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک:وزیرخوراک پنجاب علیم خان کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے سے 13 اگست تک تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے علیم خان کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ الزام ہے کہ ریاست کی زمین کو پرائیویٹ سوسائٹی کو استعمال کے لیے دیا گیا، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف لوگوں کو بھی زبردستی بے دخل کرنے کا الزام ہے، بتائیں کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کو فائدہ پہنچانے کے لیے ریاستی زمین پر سڑک بنانے کی اجازت کیوں دی گئی؟ پرائیویٹ سوسائٹی کے اکثریتی شیئرز کا مالک کون ہے؟ بتائیں کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کو فائدہ پہنچانے کے لیے ریاستی زمین پرسڑک بنانے کی اجازت کیوں دی گئی؟۔

متعلقہ خبریں