حکومت نے ماہ اگست کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

July 31, 2020 11:43 pm

اسلام آباد:ویب ڈیسک :: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکااعلان کردیا.

  رپورٹ کے مطابق حکومت نے  ماہ اگست کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا، قیمتوں میں  اضافے کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

 ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3روپے86پیسےفی لیٹرکااضافہ کیا گیا ہے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 103روپے97پیسےفی لیٹرہوگئی۔

اعلامیہ کے مطابق  ہائی  اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 5روپےفی لیٹراضافہ کیا گیا ہے۔ہائی اسپیڈڈیزل کی نئی قیمت 106روپے46پیسےفی لیٹرہوگئی۔

 اسی  طرح مٹی کےتیل کی قیمت میں5 روپے97پیسہ فی لیٹراضافہ کردیاگیا جس کے بعد مٹی کےتیل کی نئی قیمت65روپے29پیسےفی لیٹرہوگئی۔

 اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں6 روپے62پیسےفی لیٹرکااضافہ کیا گیا ہے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت  62روپے86پیسےفی لیٹرہوگئی۔

واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااطلاق آج رات 12بجےسےہوگا۔

متعلقہ خبریں