پاکستان کا 5 اگست کو یوم استحصال منانے کا اعلان

July 31, 2020 1:05 pm

اسلام آباد: ویب ڈیسک :: پاکستان نے بھارتی فوج کے ہاتھوں بدترین ظلم کے شکار کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے 5 اگست کو یوم استحصال منانے کا اعلان کر دیا ہے۔
اسلام آباد میں آج وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، شبلی فراز اور معاون خصوصی معید یوسف نے پریس کانفرنس کی، شاہ محمود نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کو یک جہتی کا واضح پیغام دینا چاہتے ہیں، حق خود ارادیت کے مقصد کے لیے پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
انھوں نے کہا تحریک آزادی کے لیے کشمیری لیڈ کریں ہم ان کے پیچھے کھڑے ہیں، کشمیریوں کی ترجمانی اور ان کی آواز دنیا میں اٹھائیں گے، مایوس نہیں کریں گے، ہماری نظر سری نگر پر ہے، کشمیر ہائی وے کا نام 5 اگست سے سرینگر ہائی وے رکھ رہے ہیں، یہ شاہراہ ہمیں سرینگر تک لے کر جائے گی، نہ کشمیری جھکیں گے اور نہ پاکستانی افواج پیچھے ہٹیں گی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ 5 اگست 2019 کشمیریوں کی جدوجہد کا نیا موڑ ہے، بھارت نے جموں و کشمیر کو تین حصوں میں تقسیم کیا لیکن کشمیریوں نے یہ غیر اخلاقی عمل ذہنی طور پر تسلیم نہیں کیا، 5 اگست کو بھارتی اقدام کا ایک سال مکمل ہونے پر ہم نے ایکشن پلان مرتب کیا ہے۔

Live Stream: Minister of Foreign Affairs Shah Mahmood Qureshi with Information Minister Shibli Faraz and SAPM on National Security Moeed Yousuf Press Conference in Islamabad (31.07.20)

Live Stream: Minister of Foreign Affairs Shah Mahmood Qureshi with Information Minister Shibli Faraz and SAPM on National Security Moeed Yousuf Press Conference in Islamabad (31.07.20)#Pakistan 🇵🇰 #Kashmir #CAA_NRC_NPR #RSSExposed #Islamophobia #BJPFascism #UnitedNations 🇺🇳 #UNSC #UNSG #SaffronTerrorism #KashmirMilitarySiege #5Aug #DayofExploitationوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنسپاکستانی قوم آج کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے کشمیریوں نے بھارت کے پانچ اگست کے یکطرفہ قوانین کو یکسر مسترد کیاوہ علاقہ جو قانونی طور متنازعہ علاقہ ہے بھارت نے ڈومیسائل قوانین میں ترمیم کے ذریعے اس کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کیدنیا جانتی ہے کہ بنیادی حقوق مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج بھی قدغنوں کا شکار ہےکووڈ کے بعد دنیا جانتی ہے کہ پانچ ماہ کا لاک ڈاؤن قابل برداشت نہیں اور مقبوضہ کشمیر کے نہتے شہریوں کو اسے جھیلتے ایک سال ہو گیا ہےوزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم نے اس مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر کامیابی سے اجاگر کیااس سلسلے میں قومی میڈیا کا کردار ناقابل فراموش رہاوزیر اعظم عمران خان کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چوہترے اجلاس میں تقریر ریکارڈ کا حصہ ہے انہوں نے کشمیریوں کا مقدمہ کشمیر کے سفیر کی حیثیت سے بہترین انداز میں لڑامیں سعودی عرب، آذربائیجان اور ترکی وزرائے خارجہ کا شکرگزار ہوں کہ جس طرح انہوں نے کشمیر کے مسئلے پر ہمارے موقف کی کھل کر تائید کییورپی یونین، ہاؤس آف کامز اور بین الاقوامی فورمز پر جس طرح کشمیر کے مسئلے پر گفتگو ہوئی وہ مثالی ہےگذشتہ ایک سال میں 120 سے زیادہ وزیر اعظم عمران خان کی مصروفیات کشمیر سے متعلقہ ہیں جس میں انٹرویوز خطوط شامل ہیںمیں ہاؤس آف کامنز میں گیا اور اپوزیشن اراکین کو ساتھ لے گیابین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا نے جس طرح مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کیا وہ پہلے دیکھنے میں نہیں آیاسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور صدر سیکورٹی کونسل کو میں متعدد خطوط لکھ چکا ہوں تاکہ یہ خطوط ریکارڈ کا حصہ بنیں مسئلہ کشمیر گذشتہ پچپن سال کے بعد دوبارہ سلامتی کونسل میں زیر بحث آیا آپ ہیومن رائٹس باڈیز کے موقف کو دیکھ لیجیے ان کی رپورٹس کو ملاحظہ فرمائیں دنیا کے بڑے ممالک کے دارالحکومتوں میں جتنے احتجاج گذشتہ ایک سال میں کیے گئے ان کی مثال نہیں ملتی ہماری منزل واضح ہے 5 اگست کے حوالے سے میں یہی کہوں گا کہ بھارت کی کوششوں کو اور جبرو استبداد کو بہادر کشمیریوں نے مسترد کر دیا میں ان کو یہی کہوں گا کہ آپ نے کا خون رائیگاں نہیں جائے گا آج کشمیری قیادت قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کر رہی ہے جب تک آپ پابند سلاسل ہیں ہم آپ کا مقدمہ لڑیں گے 5 اگست کے حوالے سے ہم نے مکمل پلان مرتب کیا ہے اس سال پانچ اگست کو پوری قوم یوم استحصال منائے گی میں سینیٹر شبلی فراز اور معید یوسف صاحب کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے 5 اگست کے پروگرامز کے حوالے سے بھرپور معاونت کی وہ دن دور نہیں جب سری نگر کی جامع مسجد میں شکرانے کے نوافل پاکستانی اور کشمیری مل کر ادا کریں گے بھارت کو میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ لاین آف کنٹرول پر آپ جتنی بھی فائرنگ کریں نہ کشمیری پیچھے ہٹیں گے اور نہ افواج پاکستان کے حوصلے مانند پڑیں گے چند روز قبل جو ایک تصویر میڈیا پر نمودار ہوئ جس میں نانا کو بچے کے سامنے گولی مار دی گئی اس ایک تصویر سے زیادہ کوئی موثر پیغام نہیں ہم اس حوالے سے انشاءاللہ پوسٹ اسٹمپ جاری کریں گے وزیراعظم عمران خان پانچ اگست کو آزاد کشمیر جائیں گے پورے پاکستان میں واکس ہونگیپورے ملک میں ایک منٹ کیلئے خاموشی اختیار کی جائے گی نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا کے ساتھ انٹرویوز ہونگے وزیر اعظم عمران خان میں اور باقی وزراء کریں گے او پڈز چھپوائےجائیں گے مضامین لکھوائے جائیں گے جن میں گذشتہ ایک سال کی صورتحال کا احاطہ کیا جائے گا سوشل میڈیا پر اس مسئلے کا اجاگر کیا جائے گا

Posted by Shah Mahmood Qureshi on Thursday, July 30, 2020

متعلقہ خبریں