نئی ایف بی آر ٹیم کی کارکردگی بہترین رہی، ایف بی آر نے ہدف سے 57 ارب روپے زائد ریونیو حاصل کر لیا: اسد عمر

July 31, 2020 12:42 pm

اسلام آباد: ویب ڈیسک :: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کی نئی ٹیم کی کارکردگی بہترین رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے آج ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایف بی آر نے جولائی میں ہدف سے 57 ارب روپے زائد ٹیکس جمع کیا، یہ نئی ایف بی آر ٹیم کی بہترین کارکردگی کی عکاس ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کامیابی سے کرونا وبا کے کنٹرول کے ساتھ ہماری معیشت تیزی سے بحالی کی طرف گامزن ہے، ملک میں معاشی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں جب کہ دیگر ممالک جدوجہد کر رہے ہیں۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں کو وِڈ 19 کی وبا کو کنٹرول کرنے کی کوششوں میں زبردست کامیابی حاصل کی گئی، جس کی وجہ سے ملکی معیشت بحال ہونے لگی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف بی آر کی جانب سے ماہ جولائی کی حاصل کردہ ریونیو کی تفصیلات جاری کی گئی تھیں، جس کے مطابق نئے مالی سال کے پہلے ماہ میں مقرر کردہ ہدف کے مقابلے میں 57 ارب اضافے کے ساتھ 300 ارب اکٹھے کیے گئے۔
ترجمان کا کہنا تھا یہ ٹیکس وصولی مقرر کردہ ریونیو ہدف کا 125 فی صد بنتے ہیں، ان لینڈ ریونیو سے 52 ارب اور کسٹمز سے 5 ارب کا زائد اضافہ حاصل ہوا، خیال رہے کہ ایف بی آر نے کسٹمز ڈیوٹی میں 25 ارب روپے کا ریلیف بھی دیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ کاروباری برادری کو جولائی میں ان لینڈ ریونیو کی مد میں 15 ارب کے ریفنڈز جاری کیے گئے جب کہ گزشتہ سال جولائی میں 7 ارب روپے جاری کیے گئے تھے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نئے مالی سال کے پہلے ماہ میں ہدف سے 57 ارب روپے زائد ریونیو حاصل کر لیا۔ایف بی آر نے ماہ جولائی کی حاصل کردہ ریونیو تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق ایف بی آر کامالی سال کے پہلےماہ ہدف سے57 ارب زائدریونیو حاصل ہوا۔ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پہلے ماہ مقررکردہ ہدف کےمقابلے میں57ارب اضافہ کے ساتھ 300ارب اکٹھےکیےگئے۔
ترجمان کے مطابق یہ ٹیکس وصولی مقر رکردہ ریونیو ہدف کا 125 فیصد بنتےہیں۔ ان لینڈ ریونیو سے 52ارب اور کسٹمز سے5ارب کا زائد اضافہ حاصل ہوا۔ایف بی آر نےکسٹمزڈیوٹی میں25ارب کاریلیف دیاتھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کاروباری برادری کو جولائی میں ان لینڈ ریونیو کی مد میں 15ارب کے ریفنڈز جاری کیے گئے کب کہ گزشتہ سال جولائی میں7ارب روپےکےتھے۔

متعلقہ خبریں