شہزاد رائے اپنے مداحوں کو ایک اہم انکشاف سے آگاہ کر دیا

July 30, 2020 9:03 pm

ویب ڈیسک ::سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد رائے نے یورپین یونین کے تعاون سے تیار کردہ اپنی نئی وژوئل ویڈیو کا یوٹیوب لنک شیئر کیا، گلوکار کی نئی ویڈیو کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بنائی گئی ہے ویڈیو میں کورونا سے بچنے کے لیے چہرے پر فیس ماسک اور ایک دوسرے سے فاصلہ اختیار کرنے کا پیغام دیا گیا ہے-  گلوکار کورونا کے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بنا ہاتھ پکڑے بزرگ شخص کو سڑک پار کروادیتے ہیں اس کے بعد شہزاد رائے اپنے مداحوں کو ایک اہم انکشاف سے آگاہ کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ کچھ عرصہ قبل وہ بھی اپنے اہلخانہ سمیت کورونا وائرس کی تکیلف سے گُزرچکے ہیں لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اب وہ اور ان کے اہل خانہ ٹھیک ہیں۔ویڈیو کے آخر میں گلوکار نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ وبا سے بچنے کے لیے عید بھی سادگی سے منائیں اور عید کے موقع پر سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔ ساتھ ہی شہزاد رائے نے ویڈیو کے آخر میں چہرے پہ ماسک، ہر پاکستانی کا ٹاسک کا نعرہ بھی لگایا۔

متعلقہ خبریں