انگلش فاسٹ باؤلر اسٹورٹ براڈ پانچ سو وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے ساتویں باؤلر بن گئے

July 28, 2020 11:57 pm

ویب ڈیسک ::انگلش فاسٹ باؤلر اسٹورٹ براڈ پانچ سو وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے ساتویں باؤلر بن گئے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں دس وکٹیں لیں۔

انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر اسٹیورٹ براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں 500وکٹیں حاصل کرنیوالے  ساتویں باؤلر  بن گئے ہیں ۔ 34 سالہ اسٹیورٹ براڈ ساتھی باؤلر جیمز اینڈرسن کے بعد پانچ سو وکٹیں حاصل کرنیوالے دوسرےانگلش باؤلر ہیں۔ اسٹیورٹ براڈ  نے ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں کریگ  بریتھویٹ کی وکٹ حاصل کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

سب سے زیادہ   800 ٹیسٹ وکٹیں  سری لنکن جادوگر اسپنر متھایا مرلی دھرن  نے حاصل کر رکھی ہیں ۔ آسٹریلین لیجنڈ اسپنر  شین وارن 708 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، بھارتی اسپنر انیل کمبلے 619 وکٹوں کیساتھ تیسرے ،انگلش پیسر جیمز اینڈرسن 589 وکٹوں کیساتھ چوتھے، آسٹریلین فاسٹ باؤلر  گلین میگراتھ 563 کیساتھ پانچویں اور ویسٹ انڈیز کے  عظیم فاسٹ باؤلر کورٹنی واش 519 وکٹوں کے ساتھ چھٹے نمبر ہیں۔ سوشل میڈیا پر اسٹیورٹ براڈ کو  انکی اچیومنٹ پر زبردست خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔Stuart Broad sets sights on Pakistan after joining 500 wickets club

متعلقہ خبریں