شدید بارش سے سپر ہائی وے سبزی منڈی بھی زیر آب

July 28, 2020 3:13 pm

کراچی: جدت ویب ڈیسک :تیز بارش نے سپر ہائی وے پر واقع کراچی سبزی منڈی کو بھی ڈبو دیا، منڈی میں جگہ جگہ بارش کا پانی جمع ہوگیا جو پہلے سے لگے ہوئے گندگی کے ڈھیر سے مل کر کیچڑ میں تبدیل ہوگیا۔ منڈی سے کیچڑ پانی کی نکاسی کا کام بھی بروقت شروع نہ ہوسکا۔بارش کا پانی منڈی کی سڑکوں، گلیوں اور دکانوں میں جمع ہوگیا، تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنا محال ہوگیا، بارش کے بعد کراچی سبزی منڈی کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی جہاں جگہ جگہ گلے سڑے پھل اور سبزیوں کی ڈھیر لگ گئے ہیں جن سے تعفن اٹھ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں