کراچی میں صرف نالوں کی صفائی سے نکاسی آب کا مسئلہ حل نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

July 28, 2020 12:54 pm

کراچی: جدت ویب ڈیسک :وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں صرف نالوں کی صفائی مسئلے کا حل نہیں۔ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں مون سون کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا سعید غنی، ناصر شاہ، کمشنر کراچی، ایم ڈی واٹر بورڈ سمیت متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ قدرتی آبی گزرگاہوں پر عمارتیں بن گئی ہیں، نالوں کے ساتھ تجاوزات ہیں، جس کے باعث بارش کا پانی نہیں نکلتا، صرف نالوں کی صفائی مسئلے کا حل نہیں، لوکل باڈیز کے پاس ایک باقائدہ مکینزم ہونا چاہیئے، جب 30 ایم ایم بارش ہو تو کیا ایس او پی ہوگی اگر 40 ایم ایم بارش ہوگی تو کیا ایس او پی ہوگی۔

متعلقہ خبریں