جانوروں کی قیمتوں نے شہریوں کے ہوش اڑا دیئے

July 26, 2020 11:24 am

کراچی ویب ڈیسک  ::عید قرباں پر جانوروں کی فروخت کے لئے حیدر آباد میں ہٹڑی بائی پاس کے مقام پر مویشی منڈی قائم کردی گئی ہے جہاں ملک بھرسے خوبصورت جانور فروخت کے لئے لائے گئے ہیں، جانوروں کی قیمتوں نے شہریوں کے ہوش اڑا دیئے ہیں۔

حیدرآباد کے ہٹڑی بائی پاس کے مقام پر مویشی منڈی قائم کردی گئی ہے جہاں ملک بھر سے مویشی فروخت کے لئے لائے گئے ہیں جن میں خوبصورت اور نایاب نسل کے جانور بھی موجود ہیں، منڈی میں موجود جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

مویشی مالکان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جانوروں کو اچھی خوراک کھلاتے ہیں اور انہیں پالنے میں خرچہ بھی بہت ہوتا ہے لیکن انہیں جانوروں کی صحیح قیمت نہیں ملتی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عید میں ابھی کچھ دن باقی ہیں اور وہ پرامید ہیں کہ قربانی کے لئے اپنی استطاعت کے مطابق جانور خرید ہی لیں گے۔

متعلقہ خبریں