سندھ ہائیکورٹ کا کے الیکٹرک کو غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا حکم

July 24, 2020 7:38 pm

کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک پر برہمی کا اظہار کیا، فوری طور پر غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
لوڈ شیڈنگ سے مستثیٰ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس خادم حسین نے ریمارکس میں کہا کہ کراچی کے لوگ کے الیکٹرک کی وجہ سے بڑی تکلیف میں ہیں، کے الیکٹر ک پر ہر کوئی انگلی اٹھا رہا ہے،ایسی صورتحال میں کے الیکٹرک کا لائسنس معطل ہونا چایے۔
شہر ایسا ہوتا ہے جیسا کراچی؟ عدالت نے استفسار کیا کہ بڑی بڑی تاروں پر عام آدمی کنڈا کیسے لگا سکتا ہے؟ سب معلوم ہیں کے الیکٹرک والے صرف پیسے بنا رہے ہیں، ناکارہ لوگ بھرتی کیے گئے۔ عدالت نے 25اگست کو کے الیکٹرک انتظامیہ سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔
کراچی میں گندگی، غلاظت اور کچرے کی تصاویر دیکھ کر جسٹس خادم حسین شیخ رنجیدہ ہو گئے، ریمارکس میں کہا کہ کراچی کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، کیا کسی بڑے شہر کے ساتھ ایسا کیا جاتا ہے؟ سیاسی جماعتیں پاور میں نہ ہوں تو کہتی ہیں اختیارات دو کام کریں گے،،، اختیارات ملنے پر ذمہ داری بھول جاتے ہیں۔
عدالت نے درخواستگزار کو سالٹ ویسٹ مینجمنٹ کو فریق بنانے کی ہدایت کردی، جبکہ آئندہ سماعت پر ڈپٹی سیکریٹری بلدیات سمیت دیگر سے جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ خبریں