متحدہ عرب امارات کا امید نامی خلائی مشن سرخ سیارے کی جانب روانہ ہو گیا

July 20, 2020 10:18 am

ویب ڈیسک  :متحدہ عرب امارات کا امید نامی خلائی مشن سرخ سیارے کی جانب روانہ ہو گیا، متحدہ عرب امارات مریخ مشن شروع کرنے والا پہلا عرب ملک بن گیا ، مشن ہوپ جاپان کے خلائی مرکز سے مریخ کے مدار کی جانب بھیجا گیا۔

متحدہ عرب امارات نے بھی خلا کی تسخیر کا آغاز کردیا، پہلے عالمی اسپیس اسٹیشن تک رسائی حاصل کی ، اب مشن بنایا لاکھوں کلومیٹر دور زمین کے ہمسائے کو تسخیر کرنے کا۔

عرب دنیا کا پہلا اسپیس مشن ہوپ جاپان کے خلائی مرکز تانیگا شیما سے روانہ کیا گیا ، جس کی منزل ہے سرخ سیارہ، ایک لاکھ اکیس ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سات ماہ میں  انچاس کروڑ چالیس لاکھ کلومیٹر کا سفر طے کرےگا ۔

مریخ کی تسخیر کیلئے اس وقت آٹھ مشن کام کررہے ہیں جن میں سے کچھ اس کی سطح پر بھی اترے ہیں، امریکا اور چین رواں برس مزید مشنز بھیجنے پر کام کررہے ہیں۔

ہوپ عرب دنیا کا پہلا خلائی مشن ہے ، جس پر بیس کروڑ ڈالر کی لاگت آئی ہے ، یہ مریخ میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں اور یومیہ معمولات کی نگرانی کرے گا۔

The UAE's Hope Mars orbiter launch delayed to next week due to bad weather  | Space

Hope Mars Mission: Launching the Arab World into the Space Race | Space

 

متعلقہ خبریں