پاکستان پائیدار ترقی کا ہدف نمبر 13 حاصل کرنے میں کامیاب

July 13, 2020 1:30 pm

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک :اقوام متحدہ نے پائیدار ترقی کے اہداف پر عملدرآمد سے متعلق 2020 کی جائزہ رپورٹ جاری کردی جس کے تحت پاکستان پائیدار ترقی کا ہدف نمبر13حاصل کرنیوالے ممالک میں شامل ہوگیا۔ بلین ٹری سونامی منصوبہ، کلین گرین پاکستان پروگرامز و الیکٹرک وہیکل پالیسی جیسے منصوبوں کے ذریعے ہدف کی مقررہ مدت سے 10 سال قبل مکمل کرلیا۔ مشیر وزیر اعظم امین اسلم نے بتایا اقوام متحدہ کی سالانہ جائزہ رپورٹ کے مطابق 200 ممالک میں سے 93 نے پائیدار ترقی کا گول نمبر 13 کلائمیٹ ایکشن حاصل کرلیا، ان میں پاکستان بھی شامل ہے،جنھوں نے 2030 کی مقررہ مدت سے 10 سال پہلے حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں