راولپنڈی میں دوبچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا مدرسے کا معلم گرفتار

July 13, 2020 1:19 pm

راولپنڈی:جدت ویب ڈیسک :تھانہ نصیر آباد کے علاقے مسکین آباد کے جامعہ میں زیر تعلیم دو بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا نے والے معلم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کے ماموں نے بتایا کہ اس کا بارہ سالہ بھانجا (ح،ع) مسکین آباد کے مقامی مدرسے میں قاری غازی حمید احمد کے پاس حفظ کررہا تھا۔ بچے نے بڑے بھائی کو روتے ہوئے بتایا کہ قاری حمید نے اسے زبردستی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے کی صورت میں قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ قاری غازی حمید اس سے قبل بھی دس سالہ بچے (م، الف )کو متعدد مرتبہ زبردستی کا نشانہ بنا چکا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق دونوں بچوں کا طبی معائنہ کرواکر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا اور بعدازاں چھاپہ مارکر ملزم قاری غازی حمید کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے طبی معائنے اور ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں