پی آئی اے کے فضائی آپریشن کی بحالی کے لئے یورپی حکام سے رابطے

PIA Pakistan
July 13, 2020 1:14 pm

اسلام آباد :جدت ویب ڈیسک :پی آئی اے حکام نے فضائی آپریشن بحال کرنے کے لئے یورپی پارلیمنٹرینزوسول ایوی ایشن حکام کے ساتھ رابطے شروع کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کا رواں ماہ 3 جولائی سے یورپ کے درمیان تمام پروازوں پر وزیرہوابازی کی جانب سے کہ متعدد پائلٹس کی ڈگریاں جعلی ہونے کے اعلان کے بعد پابندی لگادی تھی جس کی وجہ سے قومی ایئرلائن کو بک کی ہوئی مسافروں کی ٹکٹیں ری فنڈ کرنے کے ساتھ ساتھ مالی خسارے کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کا یورپ کے درمیان فضائی آپریشن بند ہونے سے محکمہ کو ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے لیکن اب پی آئی اے حکام اور حکومتی سطح پر یورپ کے درمیان دوبارہ سے فضائی آپریشن بحال کرنے کیلئے یورپی پارلیمنٹرینز و سول ایوی ایشن باڈر حکام کے ساتھ رابطے شروع کردیئے تاکہ قومی ائرلائن کا فضائی آپریشن جلدازجلد بحال ہوسکے۔

متعلقہ خبریں