وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، 5 نکاتی ایجنڈا جاری

July 13, 2020 12:55 pm

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا جس میں ملکی سلامتی، سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 5 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں عیدالاضحی پر کورونا پھیلاو روکنے کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، اجلاس میں وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ کابینہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرک اسلام آباد کے ڈی جی کی تقری کی منظوری دے گی، وفاقی کابینہ پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل کے ڈی جی کے تقرر کی منظوری دے گی، وزارتوں، ڈویژنوں میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی آسامیوں کی رپورٹ پیش کی جائے گی، وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

متعلقہ خبریں