پاکستان کا افغانستان کی بھارت برآمدات کے لئے واہگہ بارڈر کھولنے کا اعلان

July 13, 2020 12:46 pm

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک :پاکستان نے افغان مصنوعات کی بھارت برآمدات کے لئے واہگہ بارڈر کھولنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان نے افغانستان کی بھارت کو زمینی راستے سے برآمدات کے لئے واہگہ بارڈر کھولنے کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت 15 جولائی سے بھارت کو افغان مصنوعات کی زمینی راستے سے ترسیل شروع ہوجائے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق واہگہ بارڈر کو 15 جولای سے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت کھولا جا رہا ہے، پاکستان نے افغان حکومت کی خصوصی درخواست پر واہگہ بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت اپنا وعدہ پورا کردیا، معاہدے کے تحت پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان تمام باہمی تجارت بحال کردی ہے۔ کورونا وائرس کے تناظر میں تمام ایس او پیز اور پروٹوکولز کا خیال رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں