مویشی منڈیوں کے اوقات کار صبح 6 سے شام 7 بجے تک ہوں گے، اسد عمر

July 13, 2020 12:41 pm

لاہور:جدت ویب ڈیسک : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ مویشی منڈیوں کے اوقات کار صبح 6 سے شام 7 بجے تک ہوں گے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت لاہور میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی چیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں مویشی منڈیوں کا انتظام اور ایس او پیز کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں 700 مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں ، تمام متعلقہ افراد کو ایس او پیز فراہم کر دی گئی ہیں۔ اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے بروقت اقدامات سے کورونا کے زیادہ پھیلاو کو روکا گیا، ملک بھر میں 321 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاون جاری ہے، اسمارٹ لاک ڈاون کے ذریعے 3 لاکھ افراد کو کورونا سے بچایا گیا ہے، این سی او سی نے 3 شہروں میں کورونا کے تیزی سے پھیلاو کی نشاندہی کی۔

متعلقہ خبریں