یوم شہدائے کشمیر پر مسلح افواج کا جدوجہد آزادی کے شہدا کو خراج عقیدت

DG ISPR
July 13, 2020 12:38 pm

راولپنڈی: جدت ویب ڈیسک :یوم شہدائے کشمیر پر مسلح افواج نے جدوجہد آزادی کشمیر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ شہدا کے لہو کا ایک ایک قطرہ فراموش کیا جائے گا اور نہ ہی معاف ہو گا۔ اپنے ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یوم شہدائے کشمیر، آزادی کے لئے بہادر کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ شہدا کے لہو کا ایک ایک قطرہ، نہ فراموش کیا جائے گا نہ ہی معاف ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہائیوں سے جاری بھارتی مظالم، ناقابل تسخیر جذبے اور جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام رہے۔ انشا اللہ کامیابی کشمیریوں کا مقدر ہے۔

متعلقہ خبریں