پاکستان نے ہمیشہ پوری قوت سے اہلِ کشمیر کے حقِ خود ارادیت کی حمایت کی ہے اورکرتا رہےگا وزیراعظم

July 13, 2020 11:12 am

 ویب ڈیسک  ::آج یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر ہم جموں و کشمیر پر غیرقانونی و جابرانہ بھارتی قبضے کیخلاف جاری جدوجہد پر اہل کشمیر کو سلام پیش کرتے ہیں۔ 13 جولائی 1931 کے شہداء آج کی کشمیری مزاحمت کے اسلاف و اجداد تھے۔جاری جدوجہد پر اہل کشمیر کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ۔

انکی اولادوں نے نسل در نسل آزادی کیلئے اپنی جانیں نچھاور کی ہیں اور آج بھی وہ آبادیات سےمصنوعی چھیڑچھاڑ (ڈیموگرافک انجینئرنگ) کے ذریعے کشمیریوں کو مٹانے اور انکی شناخت گم کرنے پر بضد نسل پرست ہندوتوا سرکار کیخلاف پوری جرات و جوانمردی سے برسرِ پیکار ہیں۔

پاکستان نے ہمیشہ پوری قوت سے اہلِ کشمیر کے حقِ خود ارادیت کی حمایت کی ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی غاصبانہ بھارتی تسلط سے مکمل آزادی تک اس منصفانہ جدوجہد کی پشتیبانی جاری رکھے گا۔ آزادی کا وہ دن اب زیادہ دور نہیں

متعلقہ خبریں