بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر

July 13, 2020 1:45 am

راولپنڈی:ویب ڈیسک :: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عمررسیدہ خاتون زخمی ہو گئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج نے رکھ چکری سیکٹر پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کرنی گاؤں کی عمررسیدہ خاتون زخمی ہوگئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جب کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت اب تک سیز فائر کی 1643خلاف ورزیاں کرچکا ہے۔

خیال رہے رواں سال بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی 1550 بار خلاف ورزیاں کی گئی ہیں جبکہ شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے 14 افراد شہید اور 114 زخمی ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل یکم جولائی کو بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید ہو گیا تھا

متعلقہ خبریں