وزیراعظم عمران خان کے بہترین طرز حکومت اور خارجہ پالیسی کے باعث بھارت کو منہ کی کھانا پڑی .خصوصی ویڈیو جاری

July 12, 2020 9:11 pm

اسلام آباد:ویب ڈیسک ::: وزیر اعظم آفس نے حکومت کو سفارتی محاذ پر ملنے والی کامیابیوں کے حوالے سے خصوصی ویڈیو جاری کردی جس میں وزیراعظم کی عالمی سطح پر مقبولیت کو دکھایا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس نے سفارتی محاذ پر حکومت کو ملنے والی کامیابیوں کے حوالے سے ویڈیو جاری کردی جس میں بھارتی وزیر اعظم مودی کی سازشیں ناکام بنانےکیلئے وزیراعظم کی کاوشوں کو دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں افغان امن،سعودی ایران تنازع میں مصالحتی کردارپرروشنی ڈالی گئی ہے۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں ازلی دشمن بھارت کی جانب سے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوگئیں۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی شاندار سفارتی کوششوں کا نہ صرف ثمر پاکستان کو ملا بلکہ ملک کا وقار  اور اہمیت کو بڑھتا ہوا دکھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان نے وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے کے لیے سب سے پہلے پڑوسی ممالک کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا تھا، بھارت کے علاوہ تمام ممالک نے اس کا مثبت جواب دیا۔

پاکستان میں انٹرنیشنل کھیلوں کی واپسی ہوئی، پاکستان کو سیاحت کے لحاظ سے بہترین ملک قرار دیا گیا۔

بھارت نے پاکستان کو دنیا بھر میں اکیلا کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا مگر وزیراعظم عمران خان کے بہترین طرز حکومت اور خارجہ پالیسی کے باعث بھارت کو منہ کی کھانا پڑی، کئی ممالک کے لیڈران نے نہ صرف پاکستان کا دورہ کیا بلکہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کھیلوں کی واپسی ہوئی، پاکستان کو سیاحت کے لحاظ سے بہترین ملک قرار دیا گیا۔ جس بھارت نے پاکستان کو تنہا کرنا تھا وزیراعظم عمران خان کی بہترین خارجہ پالیسی کے باعث وہ دنیا بھر میں آج خود تنہا کھڑا ہے۔

Posted by Imran Khan on Sunday, July 12, 2020

متعلقہ خبریں