اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 306 پوائنٹس کا اضافہ

July 9, 2020 3:21 pm

کراچی: جدت ویب ڈیسک :اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی ٹریڈنگ کے دوران مثبت رجحان رہا اور 306 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز تجارت شروع ہوئی تو 234 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 35 ہزار 929 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے پر بعد ازاں 100 انڈیکس 36 ہزار کی حد عبور کر گیا۔ واضح رہے سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کچھ دنوں سے خاصی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، گزشتہ روز کے پہلے ڈیڑھ گھنٹے کے دوران انڈیکس 203 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 35 ہزار 500 کی حد بحال کر گیا تھا جبکہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 170.58 پوائنٹس تیزی کے بعد 35 ہزار 373 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں