کراچی میں ہتھوڑی مار چور گاڑی سے تین لاکھ روپے لوٹ کر فرار

Karachi Robbers
July 9, 2020 3:13 pm

کراچی: جدت ویب ڈیسک :کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، فیڈرل بی ایریا میں ہتھوڑی مار چور گاڑی سے تین لاکھ روپے لوٹ کر بآسانی فرار ہوگئے۔ کراچی میں ہتھوڑی مار چور سرگرم ہو گئے، گاڑی میں آنے والے ہتھوڑی مار چوروں نے فیڈرل بی ایریا میں واردات کر ڈالی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم ہاتھ میں ہتھوڑی پکڑے دوسری گاڑی کی جانب جاتا ہے۔۔ لزم نے ہتھوڑی سے گاڑی کا پچھلا شیشہ توڑا اور گاڑی میں داخل ہوگیا۔ ویڈیو میں ملزم کو واردات کے بعد گاڑی میں فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس نے مدعی کی درخواست پر کیس پر کام شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں