ویڈیو اسکینڈل میں ملوث جج ارشد ملک کوعہدے سے برطرف کر دیا گیا

Arshad Malik Judge
July 3, 2020 2:21 pm

لاہور:جدت ویب ڈیسک : لاہور ہائیکورٹ نے ویڈیو اسکینڈل میں ملوث جج ارشد ملک کو عہدے سے برطرف کر دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی نے فیصلہ سنایا، لاہور ہائیکورٹ نے بطور انکوائری آفیسر جج ارشد ملک کو قصور وار قرار دیا تھا۔ احتساب عدالت لاہور کے سابق جج ارشد ملک نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو ن لیگی حامیوں کی جانب سے بلیک میل کرنے سے متعلق درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی ایک غیر اخلاقی ویڈیو کے سبب انہیں نوازشریف کو سزا نہ سنانے کے حوالے سے دباو ڈالا گیا۔ واضح رہے کہ جج ارشد ملک نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ سٹیل ملز کے مقدمے میں 7 سال کی قید سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انھیں بری کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں