وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

June 30, 2020 11:28 pm

اسلام آباد: ویب ڈیسک :: وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم عمران خان کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لیا اور قیمتوں میں فوری کمی کا حکم جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فنانس ڈویژن کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کاحکم دیا جس پر عمل درآمد شروع کردیا گیا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی میں کمی کر کے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں10روپےکمی کا امکان ہے

متعلقہ خبریں