نگار جوہر پاکستانی فوج میں پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل بن گئیں

June 30, 2020 4:29 pm

جدت ویب ڈیسک ::پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نگار جوہر پاکستان آرمی کی تاریخ کی پہلی خاتون افسر ہیں جنہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو پاکستان آرمی کی پہلی سرجن جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ وہ ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔
ان کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے اور پنج پیر ضلع صوابی ان کا آبائی علاقہ ہے۔

Shireen Mazari calls Major General Nigar Johar Khan symbol of women empowerment

متعلقہ خبریں