بینک تعطیل۔ اسٹیٹ بینک کا اہم اعلان

June 30, 2020 2:26 pm

کراچی: جدت ویب ڈیسک ::بینک دولت پاکستان یکم جولائی2020ء بروز بدھ کو ’’بینک تعطیل‘‘ کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا تاکہ بینک اپنے کھاتے کلوز کر سکیں۔
مرکزی بینک سے جاری اعلامیہ کے مطابق بینک تعطیل کے موقع پر اسٹیٹ بینک کے تمام ملازمین اپنی دفتری ذمہ داریاں (کورونا وائرس کی حالیہ صورت حال میں تفویض کردہ، دفتر میں یا گھر سے کام کر کے) معمول کا کاروباری دن سمجھتے ہوئے انجام (علاوہ عوام سے لین دین) دیں گے۔
یکم جولائی کو تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے، مائکروفنانس بینک اس روز عوام سے لین دین نہیں کریں گے تاہم بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں، مائکروفنانس بینکوں کا عملہ دفتر حاضر ہوگا۔

متعلقہ خبریں