.وزیراعظم عمران خان کا پولیس وسیکیورٹی گارڈز کو کراچی میں دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر سلام

June 29, 2020 10:05 pm

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک :: وزیراعظم عمران خان نے پولیس وسیکیورٹی گارڈز کو کراچی میں دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر سلام پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ناکام بنانے والے پولیس وسیکیورٹی گارڈز کو سلام پیش کیا۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1277618914541928448

 

واضح رہے کہ ملک دشمن عناصر کی امن خراب کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دستی بم حملے اور فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 7 افراد شہید ہو گئے جبکہ 4 دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے جدید ہتھیار، دستی بم اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے اسٹاک ایکسچینج کے باہر موجود مشتبہ کار کا بھی معائنہ کیا۔

متعلقہ خبریں