کرتارپور راہداری کھولنے کی تیاریاں مکمل

June 29, 2020 1:59 pm

جدت ویب ڈیسک ::نارووال: پاکستان نے کرتارپور راہداری کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلی ، تقریباً ساڑھے تین ماہ بعد مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر سکھ یاتریوں کیلئے کرتارپور راہداری کھولی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری آج کھول دی جائے گی، دربارصاحب کرتارپور کھولنےکی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے، کرتارپورگوردوارہ میں سکھ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پردعائیہ تقریب ہوگی۔
دوسری جانب بھارت نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی حکومت کی کرتارپور راہداری کھولنے کی پیشکش مسترد کردی اور اور بہانا بناتے ہوئے کہا کہ دو دن کے نوٹس پرراہداری کھولنا ممکن نہیں۔
یاد رہے پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت اعلان کیا تھا کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پرانتیس جون سےکرتارپورراہداری کھولنے کیلئے تیار ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان نے 29 جون کوکرتار پور راہداری کھولنے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں ، انتظامات کی تیاری کے حوالے سے بھارتی حکومت کو باضابطہ آگاہ کر دیا ، دنیا بھر میں مذہبی مقامات کو بتدریج کھولا جا رہا ہے16 مارچ کو کورونا وبا کے باعث کرتار پور راہداری کو بند کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں