وزیر اعظم عمران خان نے آج حکومتی اور اتحادی اراکین کو عشائیے پر مدعو کر لیا

June 28, 2020 2:10 pm

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک :: وزیر اعظم عمران خان نے آج حکومتی اور اتحادی اراکین کو عشائیے پر مدعو کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بجٹ منظوری کے لیے تمام اراکین کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،آج حکومتی اور اتحادی اراکین کو عشائیے پر بھی مدعو کر لیا گیا ہے۔

ذرایع نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر سے کہا کہ حکومتی وزرا اور اتحادی اراکین کی ایوان میں حاضری یقینی بنائی جائے، وزیر اعظم نے بجٹ منظوری سمیت ملکی معاملات پر مشاورت کے لیے حکومتی اور اتحادی اراکین کو عشائیے پر بھی بلایا۔

عشائیے کا اہتمام وزیر اعظم ہاؤس میں کیا گیا ہے، وزیر اعظم ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے اور اتحادی جماعتوں کے تحفظات بھی سنیں گے۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل نے مطالبات کی عدم منظوری اور حکومت سے علیحدگی کے باعث عشائیے میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

حکومت کے اہم اتحادی اور کرونا وائرس انفیکشن سے حال ہی میں صحت یاب ہونے والے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد آرام کی غرض سے عشائیے میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

متعلقہ خبریں