وزیر اعظم عمران خان نے اہم ہدایات جاری کردیں

June 27, 2020 11:01 pm

 

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک  :ہفتے کے روز وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت بی این پی کے حوالے بڑی پیش رفت اُس وقت سامنے آئی کہ جب وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے 6 نکاتی ایجنڈے پرعمل درآمد کرنے کی ہدایت جاری کی۔وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سے کیے جانے والے 6 نکاتی ایجنڈے پر جلد از جلد عمل درآمد کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

وزیراعظم نے وفاقی وزارتوں میں بلوچستان کو 6 فیصد سرکاری ملازمتوں کا کوٹہ دینے کی ہدایت کی۔ اس ضمن میں وزیراعظم آفس نے تمام وفاقی وزارتوں اورمحکموں کو اہم ہدایات بھی جاری کر دیں۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے6 فیصد کوٹے پرعمل نہ ہونے پرگہری تشویش کااظہار کیا، عمران خان کی ہدایت پر اب بلوچستان کے لیے 6 فیصد کوٹے پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم آفس نے وزارتوں کو 30 دن میں خالی اسامیوں کا ریکارڈجمع کرانے کی ہدایت کی تاکہ بلوچستان کے نوجوانوں کو 6 فیصد کوٹے پر ملازمتیں دی جائیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران حکومت کے اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں