حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا۔ قیمتوں میں‌ ریکارڈ اضافہ

June 26, 2020 10:05 pm

اسلام آباد ۔جدت ویب ڈیسک :: حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا۔ قیمتوں میں‌ ریکارڈ اضافہ
آئل گیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 25 روپے سے زائد اضافے کی سفارش کردی۔
اوگرا ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق آئل گیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرول کی قیمت میں25روپے58پیسےفی لیٹر اضافے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر21 روپے31پیسےاضافے کی سفارش کردی۔
اوگرا نے مٹی کےتیل کی قیمت میں بھی23روپے50پیسےفی لیٹراضافےکی سفارش جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی17 روپے84پیسےفی لیٹراضافےکی سفارش کی۔
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کی سفارش کردہ نئی قیمتوں کا نفاذ آر رات 12 بجے سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں