محمد حفیظ اور اہلخانہ کا ٹیسٹ منفی آ گیا

June 24, 2020 2:12 pm

کراچی جدت ویب ڈیسک ::پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کورونا کے مثبت ٹیسٹ کے اعلان کے ایک دن بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا اور ان کے اہلخانہ کا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ دورہ انگلینڈ کے لیے نامزد کھلاڑیوں میں سے 7 کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جن میں فخر زمان، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔اس کے بعد دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب اسکواڈ میں سے مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آ گئے تھے جنہیں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں