پاکستان اورعالمی مالیاتی اداروں کے مابین ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کے معاہدے

#Pakistan #Fund #Banks
June 20, 2020 1:28 pm

عالمی بینک جدت ویب ڈیسک : ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انٹرنیشنل انفرا اسٹرکچر بینک پاکستان کو مجموعی طور پر ایک ارب 50 کروڑ ڈالر فراہم کریں گے۔ وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ مالیاتی معاہدوں پر دستخط کے حوالے سے اسلام آباد میں تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر خسرو بختیار نے بھی شرکت کی، جب کہ پاکستان کی جانب سے معاہدوں پر دستخط سیکریٹری اقتصادی امور نور عالم نے کیے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مالیاتی معاہدے عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انٹرنیشنل انفرا اسٹرکچر بینک کے ساتھ کیے گئے، معاہدوں کے تحت ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کی رقم پاکستان کو بجٹ سپورٹ پروگرام کے تحت خصوصی رعایتی بنیادوں پر دی گئی ہے، رقم کورونا رسپانس میں زیر استعمال آئے گی۔

متعلقہ خبریں