یوسف رضا گیلانی نے سنتھیا سے ملاقات کی تصدیق کردی

June 6, 2020 7:45 pm

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک ::: وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے امریکی بلاگر سنتھیا رچی کو طلب کرلیا جبکہ یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کی تصدیق بھی کردی۔ رپورٹ کے مطابق امریکی بلاگرسنھتیا رچی کی جانب سے بےنظیربھٹو کےخلاف الزامات عائدکرنے پر پیپلزپارٹی اسلام آباد کے صدر نے غیرملکی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی کوشش کی مگر ایف آئی آر نہ کٹ سکی۔پیپلزپارٹی اسلام آباد کے صدر کی سینتھیارچی کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کی درخواست پر اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے سماعت کی اور امریکی بلاگر کو چیف آف پیس میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا۔عدالت نے ایف آئی اےسائبرکرائمز اورپی ٹی اے حکام سمیت دیگر کو بھی پیش ہونے کا حکم جاری کیا۔ اسلام آباد سیشن کورٹ میں درخواست کی سماعت 9 جون بروز منگل ہوگی۔
عدالتی نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ ’ امریکی صحافی سینتھیا ڈی رچی 9 جون کواصالتاً یا وکلاتاً پیش ہوں
یوسف رضا گیلانی کی تصدیق
دوسری جانب سابق وزیر اعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے الزامات عائد کرنے پر سنتھیا رچی کے خلاف ہتھک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کردیا

Posted by Cynthia Dawn Ritchie on Friday, June 5, 2020

متعلقہ خبریں