پاکستان میں کرونا زبردستی پھیلایا گیا، بلاول بھٹو زرداری کا الزام

June 6, 2020 7:19 pm

کراچی جدت ویب ڈیسک ::: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس زبردستی پھیلایا گیا اور اب کہا جارہے کہ وائرس پھیل چکا لہذا ہم کچھ نہیں کرسکتے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور سندھ حکومت کی جانب سے کرونا کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ’سندھ حکومت نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اقدامات کیے مگر حکومتی کوششوں کو سبوتاژ کرایا گیا جبکہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ سب سے زیادہ کرونا کے تشخیصی ٹیسٹ کررہا ہے، مریضوں کی صحت یابی کی شرح بھی سندھ میں زیادہ ہے مگر پہلے ہی روز سے صوبائی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کی گئی‘۔

پاکستان میں کرونا زبردستی پھیلایا گیا، بلاول بھٹو زرداری کا الزام

#BilawalBhuttoZardariپاکستان میں کرونا زبردستی پھیلایا گیا، بلاول بھٹو زرداری کا الزامکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور سندھ حکومت کی جانب سے کرونا کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔

Posted by Daily Jiddat Karachi on Saturday, June 6, 2020

متعلقہ خبریں