سندھ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی، 80 ڈرائیورز گرفتار، 91 گاڑیوں کو جرمانے

Karachi Traffic Against SOP
June 6, 2020 1:45 pm

کراچی:جدت ویب ڈیسک :سندھ حکومت نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر صوبے بھر میں 91 مسافر گاڑیوں پر 77 ہزار 300 روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ 80 ڈرائیورز کو گرفتار کیا۔ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر انٹرا سٹی ضلعی ٹرانسپورٹرز کیخلاف کراچی، حیدر آباد، شکار پور، بدین، سکھر، لاڑکانہ اور دیگر شہروں میں کارروائیاں کی گئیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہا مسافر کوچز چلانے پر 21 ڈرائیورز پر مقدمہ درج کیا گیا، 32 مسافر وین، بس، کوچ اور ٹیکسیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔ صوبے بھر میں 91 مسافر گاڑیوں پر 77 ہزار 300 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ کراچی میں 80 ڈرائیورز گرفتار اور 50 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔ وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کارکردگی نہ دکھانے پر 6 ریجنل سیکریٹریز کو شوکاز نوٹس کیے، ڈرائیور اور مسافر سفر کے دوران ماسک لازمی پہنیں ورنہ ان کیخلاف ایکشن ہوگا۔

متعلقہ خبریں