اسپتال کورونا مریضوں سے بھر گئے، انڈس اسپتال کا مزید مریضوں کو داخل کرنے سے انکار

Indus Hospital Karachi
June 6, 2020 1:32 pm

کراچی: جدت ویب ڈیسک :شہر قائد میں کورونا وائرس کی وبا تشویش ناک حد تک پھیل گئی، اسپتال مریضوں سے بھرنے لگے جب کہ انڈس اسپتال نے جگہ بھرجانے کے سبب مزید مریضوں کو داخل کرنے سے انکار کردیا۔کراچی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اسپتالوں میں مریضوں کے لیے قائم وارڈز میں جگہ ختم ہوگئی ہے، حکومت سندھ کی جانب سے نجی اسپتال انڈس کے ساتھ مل کر کورونا مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کر نے کے لیے کام کیا جا رہا تھا۔ جمعہ کی رات انڈس اسپتال انتظامیہ نے اسپتال کے باہر بورڈ آویزاں کردیا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے قائم وارڈز مکمل طور پر بھر چکے ہیں لہذا اب کورونا کے مریضوں کو اسپتال میں داخل نہیں کیا جائے گا۔ اس نوٹس سے معاملے کی سنگینی کا اندازہ لگا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں