منشیات برآمدگی کیس: رانا ثنااللہ کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور

Rana Sanaullah
June 6, 2020 1:27 pm

لاہور: جدت ویب ڈیسک :منشیات برآمدگی کیس میں سابق وزیرقانون رانا ثنا اللہ کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرلی گئی۔ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں سابق وزیر قانون رانا ثنااللہ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جج شاکر حسن نے کیس پر سماعت کی۔ رانا ثنااللہ کی جانب سے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا رانا ثنا اللہ قومی اسمبلی کے سیشن میں جا رہے ہیں لہذا وہ قومی اسمبلی کے سیشن میں شرکت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔ عدالت رانا ثنااللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔ عدالت نے رانا ثنااللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 11 جولائی تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ رانا ثنااللہ پر 15 کلو منشیات برآمد ہونے کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں