ن لیگ اور پیپلز پارٹی بظاہر 2 مخالف مگر اندر سے ایک ہیں: شہباز گل

Shahbaz Gill
June 4, 2020 3:38 pm

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک :معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی بظاہر 2 مخالف مگر اندر سے ایک ہیں، ٹی ٹیز اور جعلی اکانٹس کے ذریعے باہر بجھوائے گئے پیسے اور ان سے خریدی گئی جائیدادوں سے یہ انکار نہیں کر سکتے۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے نیب میں پیشی کے حوالے سے بیان پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا دونوں جماعتوں کے درمیان نظریات کا ڈھونگ، نورا کشتی اور سیاسی مخالفت صرف عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے ہے، موروثی سیاست اور کرپشن دونوں جماعتوں میں قدر مشترک ہے، اوپر اوپر سے جتنی مخالفت کریں کرپشن کے محاذ پر دونوں کا نظریہ بالکل ایک ہے۔ شہباز گل کا کہنا تھا کرپشن کے لیے ایسے طریقے اختیار کیے گئے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے، شریف خاندان کی ٹی ٹیز اور زرداری خاندان کے جعلی اکانٹس کرپشن کی داستان میں قدر مشترک ہیں، مراد علی شاہ نے بطور وزیر خزانہ قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے 53 ارب روپیہ صرف اومنی گروپ کو قرض دلوا دیا تھا، شاہ صاحب نے سندھ بنک کے ٹوٹل ادا شدہ سرمایہ سے زیادہ صرف اومنی کو قرض دے دیا اور درجنوں بار ری شیڈول بھی کروا دیا۔

متعلقہ خبریں