طیارہ حادثے کے مقام سے 3کروڑ روپے سے زائد رقم ملی ۔کس کی تھی؟

May 29, 2020 3:05 pm

کراچی جدت ویب  ڈیسک ::پاکستان رینجرز سندھ کو کراچی میں ماڈل کالونی میں طیارہ حادثے کے مقام سے 3 کروڑ روپے سے زائد جلے ہوئے پاکستانی کرنسی نوٹ ملے ہیں۔
یہ بات پیراملٹری فورس کی جانب سے جاری کردہ ایک حالیہ بیان میں سامنے آئی۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ بیان میں کہا گیا کہ جائے حادثہ سے ملنے والی رقم اور قیمتی سامان کو رینجرز ہیڈکوارٹرز جامعہ ملیہ کالج میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے حوالے کردیا گیا۔
بیان کے مطابق پی آئی اے حکام نے ریسکیو آپریشن میں رینجرز کے کردار کی تعریف کی۔
مذکورہ بیان میں کہا گیا کہ ‘قیمتی سامان میں 3 کروڑ روپے سے زائد جلی ہوئی پاکستانی کرنسی تھی’، مزید یہ کہ ‘دیگر نقد رقم میں 16 لاکھ روپے سے زائد شامل تھے’۔
بیان کے مطابق ‘برآمد ہونے والی غیرملکی کرنسی میں 70 پاؤنڈ اور 625 امریکی ڈالر بھی شامل ہیں جبکہ جائے حادثہ سے برآمد کیے گئے دیگر سامان میں موبائل فونز، لیپ ٹاپس، آئی فونز، برقی سامان، سونے سمیت مصنوعی زیورات، مختلف گھریلو اشیا، ہینڈ بیگز، ٹریول بیگز، خواتین اور مردوں کے پرسز، پاسپورٹس اور دیگر قیمتی سامان شامل ہے’۔

PIA officer gets items of plane crash victims - Newspaper - DAWN.COM

متعلقہ خبریں