عیدالفطر منانے کا فیصلہ ، کون کرے گا؟ پیر نورالحق قادری نے بڑا اعلان کردیا

May 23, 2020 2:30 pm

اسلام آباد ۔ جدت ویب دیسک :: : وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عید منائیں گے، فواد چوہدری دوست ہیں لیکن آج کل وہ چاند چاند کھیل رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عید کا شرعی فیصلہ مرکزی روہت ہلال کمیٹی آج کرےگی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کےفیصلے کے مطابق عید منائیں گے۔
پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ دین اورشریعت چاندکی رویت،شہادت پراعتمادکرتی ہے، شہادت،رویت کیلئےسائنس،جدیدآلات کی معاونت لی جا سکتی ہے، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندہ کوکمیٹی میں شامل کیاہے۔

متعلقہ خبریں