پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری۔طیارہ آبادی میں گرنے سے 25 گھروں کو نقصان

May 23, 2020 2:13 pm

کراچی: (جدت ویب ڈیسک) کراچی میں پی آئی اے کے طیارہ حادثے کی متاثرہ جگہ پر پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے، طیارہ گرنے سے 25 گھر متاثر ہوئے، مکینوں کو متبادل رہائش گاہوں میں منتقل کر دیا گیا۔پاک فوج امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، رینجرز اور سماجی بہبود کی تنظیمیں بھی آپریشن میں شریک ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق طیارے کے حادثے میں 2 مسافر محفوظ رہے، متاثرہ جگہ سے 97 لاشیں نکال لی گئیں ہیں، زخمیوں اور لاشوں کو سی ایم ایچ، جناح اور دارالصحت ہسپتال منتقل کیا گیا۔خیال رہے جائے حادثہ پر ملبہ ابھی تک بکھرا ہوا ہے جسے اٹھانے کا کام جاری ہے

97 dead, two survivors in Pakistan plane crash

PIA Plane Crash: Rescue Operation by Pak Army - BaaghiTV EnglishPIA Airbus A320 Crashes Into Residential Area - Simple Flying

متعلقہ خبریں