ماڈل زارا عابد نے تین روز قبل انسٹا گرام پر جو آخری تصویر پوسٹ کی لکھا تھا کہ ’اونچی اڑان مجھے اچھی لگتی ہے

May 22, 2020 11:07 pm

 

کراچی:جدت ویب ڈیسک:: لاہور سے شہر قائد آنے والے بدقسمت طیارے میں پاکستانی ماڈل زارا عابد بھی موجود تھیں۔

ماڈل زارا عابد نے تین روز اپنے انسٹا گرام پر جو آخری تصویر پوسٹ کی وہ بھی ایک طیارے میں بیٹھ کر لی گئی تھی۔جس کے ماڈل نے لکھا تھا کہ ’اونچی اڑان مجھے اچھی لگتی ہے‘۔

حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارے میں عملے کے 7 ارکان سمیت 98 افراد سوار تھے۔

پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ مسافروں کی فہرست میں ماڈل گرل زارا عابد کا نام بھی شامل ہے جن

کا سیٹ نمبر 24 اے اور نمبر شمار 62 بتایا گیا ہے۔

زارا عابد کے حوالے سے متضاد اطلاعات زیر گردش ہیں تاہم ان کی خبروں کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری پر نظر رکھنے والے ٹویٹر اکاؤنٹ کے مطابق زارا عابد طیارہ حادثے میں محفوظ رہی ہیں۔

Image

متعلقہ خبریں