کراچی ایئر پورٹ کے قریب طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

May 22, 2020 3:13 pm

کراچی:جدت ویب ڈیسک :کراچی ایئر پورٹ کے قریب طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ۔پی آئی اے کا ایئر بس 320 طیارہ لاہور سے کراچی جا رہا تھا۔:- : سول ایوی ایشن کی ٹیمیں حادثے کی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ حادثہ ماڈل کالونی کے علاقے میں پیش آیا، سول ایوی ایشن کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، کورونا کے باعث مسافروں کی تعداد زیادہ نہیں تھی۔ عینی شاہد کا کہنا ہے طیارے کو حادثہ 2 بج کر 35 منٹ پر پیش آیا،اس سے قبل بھی ماڈل کالولی کے علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیاں ہوتی رہی ہیں۔ موجودہ حادثے کو بھی سیکورٹی فورسز ہر سطح پر دیکھ رہی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی کے مطابق آرمی کوئیک رسپانس فورس، رینجرز ، جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے۔،سول ایشن حکام کے مطابق جہاز میں 98مسافروں کے علاوہ عملے کے 8ارکان سوار تھے ، جہاز گرنے کے باعث متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے تمام طبی عملے کو اسپتالوں میں پہنچنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں