عید کے چاند سے متعلق ایک بارپھربحث چھڑگئی، تنازعہ شدت اختیار کرگیا

Eid Moon in Pakistan
May 22, 2020 2:32 pm

لاہور:جدت ویب ڈیسک : محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق عید الفطر پیرکوہونے کا امکان ہے جبکہ وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواداحمد کا دعوی ہے کہ عید اتوارکوہوگی تاہم حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔شوال مکرم 1441 ہجری کاچاند دیکھنے کے لئے مرکزی اورزونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس 23 مئی کو ہوں گے، جس میں رویت ہلال کمیٹی کے ممبران سمیت محکمہ موسمیات اورفلکیات کے نمائندے بھی شریک ہوں گے، رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن عیدالفطر کب منائی جائیگی اس کا اعلان کریں گے اس سے قبل محکمہ موسمیات اورغیرسرکاری رویت ہلال ریسرچ کونسل کی طرف سے یہ پیش گوئی سامنے آچکی ہے کہ عیدالفطر پیر25 مئی کوہونے کا امکان ہے لیکن وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نیدعوی کیا تھا کہ عید 24 مئی کوہوگئی۔

متعلقہ خبریں