بغض سے مجبور(ن) لیگ چینی کمیشن رپورٹ سے کیڑے نکال رہی ہے، فیاض الحسن چوہان

Fayaz ul Hassan Chohan
May 22, 2020 2:26 pm

لاہور:جدت ویب ڈیسک : وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان سے اپنے دائمی بغض سے مجبور (ن) لیگ چینی کمیشن کی رپورٹ سے کیڑے نکال رہی ہے۔ چینی بحران کمیشن کی رپورٹ پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماں کے بیانات پر وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے رد عمل میں کہا کہ پاکستان میں پہلی دفعہ کسی میگا اسکینڈل کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لائی گئی ہے، کیا ہی اچھا ہوتا اگر (ن) لیگ اس بات پر وزیرِ اعظم عمران خان کو خراجِ تحسین پیش کرتی، عمران خان سے اپنے دائمی بغض سے مجبور (ن) لیگ رپورٹ سے کیڑے نکال رہی ہے۔ دراصل (ن) لیگ کو عید کے بعد شہباز شریف کی گرفتاری نظر آ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں