ملک بھر میں ایس او پیز کے تحت جمعتہ الوداع کے اجتماعات

May 22, 2020 2:19 pm

کراچی:جدت ویب ڈیسک : ملک بھر میں حکومتی ضابطہ کار کے تحت جمعتہ الوداع کے اجتماعات جاری ہیں۔ملک بھر کی مساجد میں وفاقی حکومت کے ایس او پیز کے تحت جمعتہ الوداع کے اجتماعات جاری ہیں۔ کورونا وبا اور لاک ڈان میں نرمی کے بعد عوام کی جانب سے بھی جمعتہ الوداع کے اجتماعات میں شرکت کے لیے جوش و خروش پایا جاتا ہے جب کہ کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات بھی سخت کئے گئے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈان کی وجہ سے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی تھی اور دوپہر 12 سے ساڑھے تین تک سخت لاک ڈان کیا جاتا تھا تاہم جمعتہ الوداع کو لاک ڈان میں سختی نہیں کی جارہی۔

متعلقہ خبریں