کراچی سمیت سندھ بھر میں آج مکمل لاک ڈاون نہیں ہوگا

lockdown in Karachi
May 22, 2020 11:43 am

کراچی: جدت ویب ڈیسک :سندھ بھر میں آج مکمل لاک ڈاون نہیں ہوگا جب کہ وفاقی حکومت کی ہدایات کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے بھی جمعتہ الوداع اور نماز عید سے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ نمازعید کے اجتماعات کے لئے 20نکاتی ایس او پیز پر عمل کرایا جائے نماز عید کے لیئے مقررہ مقامات کی عید سے تین چار روز قبل نشاندہی کی جائے اور اس کی میڈیا کے ذریعے تشہیر بھی کی جائے۔نوٹفیکشن میں کہا گیا ہے کہ جمعتہ الوداع اور نماز عید کے اجتماعات کھلے مقامات پر منعقد کیے جائیں۔ نمازیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی صورت میں ایک مقام پر ایک سے زائد مرتبہ عید کی نماز ادا کی جائے۔

متعلقہ خبریں